عمران خان کی جانب سے مجھے بھی صبح صبح ایس ایم ایس کئےجاتے ہیں ،پیغامات میں کیا کہا جاتا ہے ،شیخ رشید کا دلچسپ انکشاف


شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح صبح اٹھ کر مجھے ایس ایم ایس پیغامات بھیجتے ہیں. تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ جب بھی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے کسی پروگرام میں شرکت کرتے ہیں تو پھر اگلے روز صبح صبح عمران خان کا انہیں ایس ایم ایس آ جاتا ہے.

عمران خان ان سے جیو چینل کے پروگرام میں شرکت کرنے اور ان کا موقف بہتر انداز میں پیش نہ کرنے پر شکایات کا اظہار کیا جاتا ہے. شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جتنے بھی اہم معاملات ہیں ان پر وہ عمران خان کیساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں.
..