ان کو مارو،بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگانے کا حکم،پاک فوج کو فری ہینڈ دیدیاگیا


کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بٹل اور دوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا اوروہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔

کور کمانڈر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے رہےہیں ،اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے کنٹرول پر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

You cannot copy content of this page