بھارت میں بچہ پھانسی کے پھندے سے لٹک گیا ،روسی لڑکی نے 15ویں منزل سے چھلانگ لگا دی،انٹرنیٹ پر کھیلی جانے والی گیم بلیو ویل نے اب تک کتنے لوگوں کی جان لی ؟پریشان کن خبر آگئی ،پاکستانی انٹر نیٹ صارفین ہوشیار ہو جائیں کیونکہ ۔۔۔


متنازعہ سوشل میڈ یا ویڈ یو گیم ’بلیو ویل‘نے بھارت میں بچے کی جان لے لی جبکہ روسی لڑکی نے آخری ٹاسک پورا کرنے کے لیے 15منزل سے چھلانگ مار کر جان دے دی ،اب تک برطانیہ ،روس ،چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 250سے زیادہ نوجوانوں نے گیم کا آخری ٹاسک پورا کرنے کے لیے خود کشی کر لی ۔خود کشی پر مجبور کرنے والی گیم پاکستان میں

بھارت میں ’بلیو ویل ‘گیم کا نشانہ بننے والی لڑکی کا کہانی سنیے

Gepostet von Mehwish Hayat am Samstag, 9. September 2017

بھی آگئی ۔


انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے علاقے اندرا نگر میں 14سالہ بچے نے اپنے دادا کے گھر پھانسی کے پھندے پر چڑ ھ کر خود کشی کر لی ۔گزشتہ روز لڑکے نے صبح 9بجے اٹھ کر اپنی دادی کے ساتھ ناشتہ کیا ،11بجے کے قریب لڑکا اپنے کمرے میں چلا گیا جس کے تھوڑی دیر بعد دادی نے لڑکے کو بلانے کے لیے اس کے کمرے کا درواز کھٹکٹھا یا لیکن کوئی جواب نہ ملا ۔اس پر داد ی نے لڑکے کی والدہ کو فون کر کے گھر بلایا اور اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو بیٹے کی لاش پھندے کے ساتھ لٹکی ہوئی دیکھی۔خود کشی کرنے والا لڑکا اپنی ماں کے ساتھ دادا کے گھر رہتا تھا جبکہ اس کا باپ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے جو بھارتی ضلع ہردوئی میں کام کرتا ہے ۔بچے کے والدین نے پولیس کا بتا یا کہ ان کے بیٹے نے ’بلیو ویل‘ گیم کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے جان دی جس کے بعد بھارتی پولیس نے بچے کا موبائل فون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔بچے کے والدین نے پولیس کو تحریری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے نے بلیو ویل گیم چیلنج کی وجہ سے جان دی اس لیے اب وہ کسی قسم کی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

دوسری جانب روس میں17سالہ لڑکی نے ’بلیو ویل‘گیم کا آخری ٹاسک پورا کرنے کے لیے عمارت کی 15ویں منزل سے چھلانگ لگا دی تاہم یہ لڑکی نیچے کھڑی گاڑی پر گری اور معجزاتی طور پر بچ گئی ۔چھلانگ لگانے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔روسی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے ’بلیو ویل‘گیم کا چیلنج مکمل کرنے کے لیے چھلانگ لگائی اور ویڈیو بھی بنائی ۔

بھارت میں ’بلیو ویل ‘گیم کا نشانہ بننے والی لڑکی کا کہانی سنیے