چوہدری نثار نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے نواز شریف کے قدموں تلے زمین نکال دی

Pakistan's Interior Minister, Chaudhry Nisar Ali Khan addresses a news conference in Islamabad, Pakistan, Tuesday, May 24, 2016. Khan said authorities will perform DNA tests on the body of a man who was killed in an American drone strike to determine whether the slain man is actually Taliban chief Mullah Mohammed Akhtar Mansour. Khan also condemned the drone strike, calling it a violation of Pakistan's sovereignty. (AP Photo/B.K. Bangash)

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں وہ لیڈر نہیں بن سکتے ، مریم نواز اور بینظیر بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چوہدری نثار نے دھماکے دار بیان دے کر سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچادی۔ چوہدری نثار نے اپنے انٹرویو کے دوران جیو نیوز پر چلنے والے پروگرام ” ہم سب امید سے ہیں“ کے ایک سیگمنٹ ” بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں “ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچے جب غیر سیاسی ہوتے ہیں تو ان کو لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بینظیر بھٹو کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن مریم میں کچھ کردکھانے کا عزم بھی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ کچھ ماہ سے اپنی پارٹی سے ناراض ہیں اسی وجہ سے انہیں نئی کابینہ میں وزارت نہیں ملی یا انہوں نے خود وزیر بننا پسند نہیں کیا۔