ریحام خان کا تیسری شادی کا فیصلہ، دلہہ کون؟


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی تیسری شادی کی افواہیں گرم، تفصیلات کے مطابق سوشل میـڈیا پر ریحام خان کی تیسری شادی کی افواہیں گرم ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ وہ عنقریب لندن کے ایک بزنس مین سے تیسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے تیسرے دولہا کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے اور وہ امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ اطلاعات کے مطابقریحام کے تیسرے دولہا کی یہ دوسری شادی ہو گی اور ان کی پہلی شادی سے تین بچے بھی ہیں تاہم ریحام خان نے بھی شادی کی شرط عائد کرتے ہوئے اپنے
تیسرے دولہا سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچے اپنے ساتھ رکھیں گی جس پر ان کے ممکنہ شوہر نے ان کی یہ شرط قبول کر لی ہے اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریحام خان اپنے تیسرے دولہا کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔