پاکستان نے برکس اجلا س بارے دھماکے دار اعلان کردیا


پاکستان نے برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان کے لیے خطرے کی غیر ضروری گھنٹیاں بج رہی ہیں۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج ملکی دفاع پر مامور ہیں۔ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کے اپنے اور مریکہ کے اپنے مفادات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناگاہیں نہیں ہیں۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہیں پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں اور اس معاملے پر جلد پالیسی واضح کریں گے ۔ پاکستان کو کسی بیرونی جارحیت سے خطرہ نہیں ہے۔