عائشہ گلالئی کے شرمناک الزامات کے بعد عمران خان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنیوالی معروف جرمن صحافی میدان میں آگئی


عمران خان باکردارآدمی ، عائشہ گلالئی ناراض عورت کی طرح کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہے،عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی معروف جرمن صحافی کرسٹین بیکر کی لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو. تفصیلات کے مطابقعمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی معروف جرمن صحافی کرسٹین بیکرنے لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان باکردارآدمی ہیں اوران پرالزام لگانے والی خاتون کسی کے ہاتھوں استعمال ہورہی ہیں .

ہوسکتاہے عمران نے اس کی بات نہ مانی ہواوراب اس کے مخالفین لڑکی کوپیسے دے کرعمران خان کے خلاف استعمال کررہے ہیں.انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نے عائشہ گلالئی پرتوجہ نہیں دی ہوگی اوراب وہ ناراض عورت عمران خان سے بدلہ لینے کے لیے ایساکررہی ہوگی.کرسٹین بیکرنے اس امیدکابھی اظہارکیاکہ عمران خان 2018کے انتخابات جیت کرپاکستان کوبہتری کی طرف لے جائیں گے.انہوں نے پاکستان کے مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا.واضح رہے کہ کسی زمانے میں عمران خان اور کرسٹین بیکر کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام تھیں کرسٹین یورپ کے سب سے پسندیدہ چینل ایم ٹی وی میں ایک کھلنڈری ،اپنے بدن کی نمائش کرنے والی ایسی چلبلی میزبان تھی جس کی ایک دنیامداح تھی وہ یورپ کی دیگرحسینائوںکی مانندعمران خان پرمرمٹی .بقول کرسٹین عمران خان ایک ماڈل ،سپورٹس مین اوراتناہینڈسم تھاکہ لڑکیاں اس پرمکھیوں کی مانندگرتیں تھیں .عمران نے اسے اسلام کی طر ف راغب کیاجس کے بعداس نے اسلام قبول کیا.
..