عمران خان کی حکمرانوں پرتنقید،شہری کاایساجواب کہ کپتان شرم سے پانی پانی ہوگئے


پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے سکھرمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ ان پاکستانیوں کوووٹ مت دوجن کاپیسہ اوراولادیں پاکستان سے باہرہیں .جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاتھاکہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ میں اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتاجب تک اس کواپنی حالت بدلنے کاخیال خودنہ آئے .

نوازشریف ہرجگہ کہتاپھررہاہے کہ مجھے کیوں نکالاکچھ عرصے بعدسندھ میں بھی ایک فرعون کہے گاکہ مجھے کیوں نکالا.نوازشریف اورآصف زرداری میں ایک فرق ہے نوازشریف کومعصوم چہرہ بناکرکہتاہے کہ مجھے کیوں نکالالیکن آصف زرداری اتنی ایکٹنگ نہیں کرتاوہ آرام سے چلاجائے گااسے پتاہوگاکہ اسے کیوں نکالاہے.عمران خان نے مزیدکہاکہ جب ایک ملک کاسربراہ خودچوری میں ملوث ہوتاہے تووہ کسی دوسرے کوبھی کرپشن کرنے سے نہیں روک سکتا.عمران خان کی تقریرکوجہاں ایک طرف پذیرائی مل رہی ہے

تووہیں دوسری طرف مخالف جماعتوں کے افرادکپتان پرشدیدتنقیدکے نشتربھی چلارہے ہیں .سوشل میڈیاسائٹ فیس بک پرایک شہری نے عمران خان کے بیٹوں کی لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصویرشیئرکی اورکچھ اس طرح کمنٹ کیا’’بالآخر عمران خان نے میرا دل جیت لیا ، سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : پاکستانیوں ان کو ووٹ مت دو جن کا پیسہ ، اولاد اور جائیدادیں پاکستان سے باہر ہےزندہ باد کپتان ،کہ عمران خان کے صرف دو بیٹے ھیں سلمان اور قاسم جو کہ ایک ڈی آئی خان میں ایک اسلامی مدرسہ میں جبکہ دوسرا پشاور پبلک سکول میں تعلیم پذیر ہے ،

انکے بیٹی ٹیریان راولپنڈی میں قرآن پاک کا حفظ کر رہی ہے،عمران خان کی واحد کمپنی ( نیازی انٹرپرائزس ) گدون انڈسٹری صوابی میں ہے جو کہ آج کل بجلی کنکشن کاٹنے کے وجہ سے بند پڑی ہے ۰ اور اسکی ذاتی کوئی جائیداد نہیں ہے‘‘

You cannot copy content of this page