پاکستان نژاد ملالہ کیا برطانیہ کی وزیراعظم بننے جارہی ہے،مسعود اشعر


تجزیہ کار مسعود اشعرنے کہا ہےکہ ملالہ یوسف زئی کوآکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے یہ کم عمرلڑکی نوبل انعام حاصل کرنے کے ساتھ تاریخ پر تاریخ بناتی جا رہی ہے،اس ے پہلے بھی برطانیہ کے چار بننے والے وزیراعظم بھی آکسفرڈ یونیورسٹی سے پڑھےہوئےتھے.

انہوں نے کہا کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی آکسفرڈ یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے تھے.

انہوں نے کہا کہ وہاں ایک ایسی شخصیت ہی وزیراعظم بن سکتی ہے جس کا تعلق گوری نسل سے ہولیکن اس انصاف پرست ممالک میں کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے. اگربراک اباما امریکہ کا صدر بن سکتا ہےتوملالہ پختونخوا لڑکی برطانیہ کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی لیکن ملالہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان آ جائے گی اورپاکستان کی سیاست میں ہی حصہ لے گی.

انہوں نے کہا کہ ملالہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگرواقعی وزیراعظم بننا چاہتی ہیں تو کسی مغربی ملک میں ہی طبع آزمائی کریں، بیشک کوئی لڑکی جتنی ہی ذہین فطین اورلائق فائق کیوں نہ ہوانہیں پاکستان کی سیا ست میں سوچ سمجھ کر آنا چاہیے .