طاہر القادری کسی کے ایجنڈے پر یہاں آکر افرا تفری پھیلاتے ہیں:عائشہ گلالئی


پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری پر بھی برہم ہو گئیں اور ان کا کہناہے کہ طاہر القادری کسی کے ایجنڈے پر یہاں آکر افرا تفری پھیلاتے ہیں. تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایم این ایزکوخرید لیا گیا، طاہرالقادری خودکوعالم کہتے ہیں لیکن میں انہیں انتہاپسندسمجھتی ہوں،

طاہر القادری تین سال سے 14لاشوں پر سیاست کررہے ہیں.

ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی اور طالبان ایک نظر آتے ہیں دونوں کہتے ہیں سیٹ چھوڑو، پارلیمنٹ کے فورم کو خواتین کی بہتری کیلئے استعمال کیا ،کسی بھی پارٹی میں جا سکتی تھی لیکن معاملہ پاکستان کی خواتین کیلئے اٹھایا، ہراساں کرنے کے معاملے پر قائم کمیٹی میں پیش ہوں گی ، کمیٹی کارروائی کے بعد آیندہ کا لائحہ عمل پیش کروں گی ، عوامی خدمت پی ٹی آئی سے پہلے بھی کرتی آئی ہوں .