اداکارہ ماورہ حسین کی والدہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

Image result for gagan king and arjit died

اداکارہ ماورہ حسین اور ان کی بڑی بہن عروہ حسین شوبز حلقوں میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں لیکن اب ان کی والدہ نے بزنس مینجمنٹ کے ڈپلومہ میں داخلہ لے کر سب کو حیران کردیا ہے۔
اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی والدہ رضیہ مخدوم کی ایک تصویرانسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک انعام وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماورہ حسین نے بتایا کہ ان کی والدہ کا یہ بزنس مینجمنٹ ڈپلومہ کی کلاس میں پہلا دن ہے اور اسی دن انہیں شائستگی کے ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ اب آپ لوگوں کو پتا چلا کہ مجھے ہر وقت پڑھتے رہنے کا شوق کیوں ہے، کیونکہ یہ مجھے وراثت میں ملا ہے کہ مزید سے مزید کامیابیوں کی تلاش میں رہو‘۔

دوسری جانب ماورہ حسین کی والدہ رضیہ مخدوم نے بھی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ ’ آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ نے مجھے معاشرے کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا ہے‘۔