موبی لنک صارفین کیلئے شاندار خوشخبری آگئی


ملک بھر میں صارفین اب اپنے موبائل فون سے براہ راست ادائیگی کے ذریعے پاکستان ریلوے کی ٹکٹیں خریدتے ہوئے اپنی مرضی کی سیٹ بک کرا سکیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی دیگر سیلولر کمپنیوں کے صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انفارمیشن

ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت کے فوائد زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں تک پہنچائے جا سکیں۔سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اس سے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ آن لائن ریزرویشن کا نظام شروع کر چکا ہے، پاکستان ریلوے گزشتہ برس سے یو بی ایل اومنی کے ساتھ یہ سہولت فراہم کر رہا ہے اور اب تک لاکھوں مسافر 50کروڑ روپے سے زائد کی ٹکٹیں اس نظام کے تحت حاصل اور اس کے ذریعے آسانی کے ساتھ سفر کر چکے ہیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فہد الرحمن نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد مذکورہ سیلولر کمپنی کے 5 کروڑ 20 لاکھ صارفین بغیر اضافی چارجز کے اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے بلکہ سیلولر کمپنی کے 60ہزار آٹ لیٹس پر بھی ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ ہو سکے گی، معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آبادمیں منعقد ہو گی۔