’’ تصویریں بولتی ہیں ‘‘عمران خان کے ساتھ اس تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کون ہے اور دونوں کہاں داخل ہو رہے ہیں؟


سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ نہ کچھ نیا سکینڈل سامنے آ جاتا ہے جن میں سے کچھ تو حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں لیکن اکثر واقعات کو توڑ مروڑ کر سکینڈل کا رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کچھ روز قبل عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکرداری کے الزامات لگائے اوراب ان کی ایک اور خاتون کیساتھ چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی رہنماءزرتاج گل وزیر ہیں جن کی عمران خان کیساتھ تصاویر کو غلط رنگ دے کر ایک سکینڈل بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرتاج گل بنی گالہ آئیں تو عمران خان ان کے استقبال کیلئے دروازے پر آئے۔ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد اس معاملے کی کھوج لگانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ تصاویر اس وقت لی گئیں جب زرتاج گل وزیر اپنے شوہر اخوند ہمایوں رضا خان کیساتھ عمران خان کو شادی کی مبارکباد دینے پہنچیں۔ اس موقع پر عمران خان اتنے خوش تھے کہ اپنے گھر آنے والے مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے خود دروازے تک آئے۔ اس ملاقات میں زرتاج گل وزیر اور ان کے شوہر کے علاوہ معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اپنے شوہر کیساتھ موجود تھیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس ملاقات کی چند تصاویر منتخب کر کے انہیں مشکوک انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بغیر کسی تصدیق کے انہیں شیئر کر رہے ہیں۔ 
اس تمام تر معاملے پر زرتاج گل وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصرف حقیقت سے آگاہ کیا بلکہ اس ملاقات کی چند مزید تصاویر بھی فراہم کیں تاکہ سوشل میڈیا پر جاری مبینہ سکینڈل کا پول کھل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ”پارٹی چیئرمین کی شادی کی خوشی میں ان سے ملاقات کیلئے گئے تو عمران خان خود استقبال کیلئے دروازے پر آئے تھے۔ یہ موقع ہی ایسا تھا کہ عمران خان بہت خوش تھے بلکہ پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنان کی خوشی بھی دیدنی تھی جبکہ اس ملاقات میں معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اپنے شوہر ڈاکٹر ثمر خان کیساتھ موجود تھیں اور ریحام خان کی بڑی بہن بھی وہیں پر تھیں۔ عمران خان کی بہنیں بھی اکثر بنی گالہ میں ہی ہوتی ہیں۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ عمران خان کیساتھ ملنے گئی تھی اور اگر میں اپنے شوہر کے ساتھ نہ بھی گئی ہوتی تو بھی مجھے فخر ہوتا کیونکہ بنی گالہ صرف عمران خان کی رہائش گاہ نہیں بلکہ تمام اہم اجلاس بھی وہیں پر ہوتے ہیں اور میں کور ٹیم کی ممبر ہوں، اس لئے ہر اجلاس میں شرکت کرتی ہوں۔

ویڈیو دیکھیں