خورشید شاہ طیارہ حادثے۔۔۔ پاکستانی سیاست دان افسردہ ہوگئے


بال بال بچ گئے خورشید شاہ، حادثہ ٹل گیا، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے ہیلی کاپٹر کی بالا کوٹ میں ہنگامی لینڈنگ۔

 

تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر بالاکوٹ میں اتارا گیا۔ ہیلی کاپٹر میں شیری رحمان، نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی بھی سوار تھے۔ پیپلز پارٹی کے تمام رہنماء مانسہرہ کا جلسہ ختم ہونے کے بعد کاغان جا رہے تھے۔ تاہم، ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد خورشید شاہ اور دیگر رہنماء ٹیکسی میں سوار ہو کر بالا کوٹ پہنچے۔ انہوں نے بالاکوٹ کے مقامی ہوٹل میں مختصر قیام کیا اور پھر مانسہرہ سے گاڑیاں منگوا لیں۔