سانحہ ماڈل ٹائون


سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی.تفصیلات کے مطابق درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے.

درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہےماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا، انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر آئین کی روح کے خلاف ہے. ماڈل ٹاون عدالتی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے متعدد درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں پہلے سے ہی زیر سماعت ہیں، تاہم ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کئی ماہ سے ان درخواستوں پر سماعت نہیں کی ہے اور سماعت نہ ہونے کے باعث تین برس سے ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستوں پرفیصلہ نہیں ہوسکا ہے.درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر جلد فیصلہ نہ ہونے سے ذمہ داروں کو فائدہ ہو رہا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے احکامات صادر کرے.سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی.تفصیلات کے مطابق درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے. درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہےماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا، انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے.