شائستہ لودھی نے دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے مارننگ شو کا آغاز کر دیا


اداکارہ و اینکر پرسن شائستہ لودھی نے دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے مارننگ شو کا آغاز کر دیا اور پروگرام میں شادی ہفتہ منایا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق شائستہ لودھی نے تین سال قبل بعض وجوہات کی بناء پر مارننگ شو کو خیر باد کہہ دیا تھا تاہم اب انہوں نے دوبارہ بطور میزبان نجی ٹی وی چینل سے مارننگ شو کا آغاز کر دیا ہے ، پروگرام ’جیو صبح پاکستان‘ کا آغاز بدھ کی صبح ہوا تھا ۔ ان کے مارننگ شو میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرر ہی ہیں۔