دلھا دلہن نے وہ کام شروع کر دیا جو آج تک تاریخ میں کسی نے نہیں کیا ہوگا


لڈو کے کھیل میں پاکستانیوں کی دلچسپی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں البتہ یہ بات تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی کہ کوئی نیانویلا جوڑا اپنی شادی کے دن بھی سب کچھ چھوڑ کر لڈو کھیلنا شروع کر دے گا۔
ویب سائٹ مینگو باز کی رپورٹ کے مطابق عروسی لباس میں ملبوس اور مہمانوں سے الگ تھلگ ہو کر لڈو کھیلتے اس جوڑے کی تصویر ایک فوٹو گرافر نے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ تصویر میں یہ جوڑا صوفے پر بیٹھا ایسے انہماک سے لڈو کھیلتا نظر آتا ہے گویا آج کے دن اس سے زیادہ ضروری کام کوئی نہیں تھا۔تصویر بنانے والے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اس نے جب دیکھا کہ دولہا دلہن ایک کونے میں بیٹھے لڈو کھیل رہے ہیں تو وہ ان کی تصویر بنائے بغیر نہ رہ سکا۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر سامنے آئی تو جہاں انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے وہیں لڑکیوں کی بڑی تعداد نے اپنے منگیتروں سے مطالبہ شروع کر دیا کہ وہ بھی اپنی شادی کے دن ایسا ہی کریں گے۔