ــ’’خدارا اب تو جان چھوڑ دیں‘‘


خادم اعلیٰ صاحب ! یہ جو پل ، اوورہیـڈ برجز اور انڈر پاسز ہمارے لئے بنائے ہیں تو انہیں ہمارے لئے ہی رہنے دیں ،آپ کے پروٹوکول کی وجہ سے ہمیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، آپ میٹرو بس کا راستہ اختیار کر لیا کریں،معروف پاپ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وی آئی پی پروٹوکول سے تنگ آکر کھری کھری سنا دیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کیپیٹل ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

ے کہ خادم اعلیٰ صاحب! یہ جو پل، اوورہیڈ برجز اور انڈرپاسز آپ نے ہمارے لئے بنائے ہیں ان پر ہمیں آپ کے پروٹوکول کے چکر میں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ، انہیں آپ ہمارے لئے ہی رہنے دیں، آپ میٹرو بس کا راستہ اختیار کر لیا کریں۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروٹوکول کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنی سہیلی کے ہمراہ اس کے بیمار بیٹے کو لے کر ہسپتال جا رہی تھی کہ اس دوران وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کی وجہ سے ہمیں ایک جگہ رکنا پڑ گیا کیونکہ روٹ لگا ہوا تھا ۔رابی پیرزادہ نےبتایا کہ اس دوران میری سہیلی کا بیٹا بخار کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھا کانپ رہا تھا جو کہ مجھ سے برداشت نہ ہوا اور میں نے گاڑی سے اتر کر ٹریفک وارڈن سے کہا کہ میں نے ایک بیمار بچے کو ہسپتال لے جانا ہے مجھے گاڑی یہاں سے نکالنے دیں جس پر ٹریفک وارڈن نے کہا کہ میری نوکری چلی جائے گی، رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے وارڈن کو کہا کہ اگر آپ کی جگہ میں ہوتی تو نوکری تو دور کی بات اگر میری جان بھی جا رہی ہوتی تو میں اس بچے کو ہسپتال ضرور جانے دیتی۔۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!
[youtube https://www.youtube.com/watch?v=O9nAw4cIAZc]