پاکستان کے اہم شہر میں جہاز گر کر مکمل تباہ ۔۔ جہاز میں کتنے افراد سوار تھے ؟


پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شدید زخمی ہو گئے ۔نجی نیوز چینل 92کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پائلٹس نے کنٹرول سنٹر کو اس خرابی سے متعلق آگاہ کیا ۔

ایف سیون طیارہ سرگودھاکہ علاقے بھاگٹاانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے کے گرنے سے پہلے ہی پائلٹس اس سے نکل گئے تھے جس کے باعث ایک پائلٹ کی ٹانگ جبکہ دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا ۔پائلٹس کو پی ایف بیس کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔دوسری جان پولیس اورحساس ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=1szl00SnRv0