گرفتاری کا ڈر یا کچھ اور معاملہ : کلثوم نواز جان بچا کر ملک سے فرار ، الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا


سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئیں،نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نوازلندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ چکی ہیں اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن جائیں گی ۔کلثوم نواز طبی معائنے کیلئے لندن جا رہی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کیلئے امیدوار کا پیش ہوناضروری نہیں امیدوار کا وکیل پیش ہو کر کاغذات کلیئر کرا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار ہے اورمخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی امیدوار کی آج سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے ۔ (ا،ب)