سونے کی قیمتوں میں کمی


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے1275کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 750اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 500 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

You cannot copy content of this page