پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر بلیو میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال

Aero Planes HD (High Definition) Wallpapers

: پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ائیر بلیو کی پرواز میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال ہوا ۔ ترجمان ائیر بلیو نے بتایا کہ ائیر انڈیا کی ٹرے کیٹرنگ سپلائی کرنے والوں کی جانب سے استعمال کی گئی۔ ائیر انڈیا کی ٹرے کے استعمال کا نوٹس لے لیا گیا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی ائیر بلیو کے چئیرمین رہ چکے ہیں ۔ ائیر بلیو کی پرواز میں ہمسایہ ملک کی پرواز ائیر انڈیا کی ٹرے استعمال کیے جانے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد عوام نے اس فعل کو قابل مذمت قرار دے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔