رنگین شامیں‘‘ شاہد خاقان عباسی اور اداکارہ ریشم لندن میں کیا کرتے رہے


’’ رنگین شامیں‘‘ شاہد خاقان عباسی اور اداکارہ ریشم لندن میں کیا کرتے رہے؟ نو منتخب وزیر اعظم نے کیا کیا تحائف دیئے؟ ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ پاکستانی چکرا کر رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ماضی میں پاکستانی اداکارہ ریشم کے ساتھ معاشقے اور رنگ رلیوں کی خبر زبان زد عام تھیں، شاہد خاقان عباسی جب سابقہ دور میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیئرمین تھے تو وہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ ریشم کیساتھ ملاقاتیں کرتے ہے۔ روزنامہ اوصاف کے مطابق مسلم لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دنوں اداکارہ ریشم نجی دورے کا دعویٰ کرکے اپنے دوستوں سے ملنے کےلئے برطانیہ گئی تھیں جہاں ریشم نے دیگر لوگوں سے ملنے کے علاوہ شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ لندن میں اہم مقامات کی سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ دونوں نے خاص ”گپ شپ“ بھی کی جبکہ لندن میں ایک ساتھ گھومنے اور خاص ”گپ شپ“ کے بعد شاہد خاقان عباسی نے اپنی دوست اداکارہ ریشم کو نئی ہنڈا سوک گاڑی بھی خرید کر دی تھی جبکہ رات گئے ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں ۔ (نوٹ) یہ خبر ایک قومی اخبار میں شائع ہوئی تھی جس کی کٹنگ زیر نظرتصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔