وفاقی زیر کی بیٹی نے ہندو مذہب اختیار کرلیا، واٹس ایپ پر کالی ماتا، یوگی کی تصویر لگادی


روزنامہ خبریں نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنےو الے ایک وفاقی وزیر جو پارٹیاں بدلنے کے سلسلے میں خاصے مشہور ہیں کی شادی شدہ بیٹی نے بچوں سمیت ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے۔ اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے اور واٹس ایپ نمبر پر کسی ہندو پروہت کی تصویر لگائی ہے جس کے نیچے درج ہے میرے مرشد اور پیشوا آج کل، واٹس ایپ پر ہندو دھرم کی دیوی کالی ماتا کی تصویر لگائی ہوئی ہے ۔ وفاقی وزیر کے قریبی حلقوں نے کہا ہے کہ وہ سخت پریشان ہیں اورن ان کی کوشش ہے کہ یہ بات صیغہ راز میں رہے تاکہ ان کی سیاسی پوزیشن متاثرنہ ہوتاہم تمام تر کوشش کے باوجود ان کی بیٹی نے باپ سمیت تمام خاندان سے قطع تعلق کرلیا ہے اور کھل کر اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ ’ میں ہندو دھرم اختیار کرچکی ہوں لہٰذا میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں‘۔

You cannot copy content of this page