تمام بڑے رہنماءسیاست میں مصروف لیکن اس ایک پاکستانی نےخاموشی سے پاکستانیوں کے لئے سب سے بڑا کام کردیا، جان کر آپ بھی انہیں سلیوٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے


کراچی(آن لائن)ملک میں سیاسی ہنگامہ عروج پر ہے سیاست دان اپنے سیاسی کاموں میں مصروف و مگن ہیں جبکہ قوم ملک کے70ویں یوم آزادی کے منانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ایسے میں قوم کی خدمت کا درد رکھنے والے مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے سندھ کے غریب لوگوں کے لئے علاج معالجے اور اعضاءکی پیوند کاری کرنے والے ہسپتال ”ایس آئی یو ٹی“ کی بنیاد لاڑکانہ میں رکھ دی ہے ، اس سے قبل یہ ہسپتال کراچی اور سکھر میں قائم تھا۔
اس وقت پاکستان میں علاج معالجے کی سہولیات ناپید ہیں، غریب سسک سسک کر مر رہیں جبکہ سرکاری سطح پر قائم ہسپتالوں میں بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں ایسے حالات میں پاکستانیوں کے مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی میدان میں آگئے انہوں نے خاموشی کے ساتھ پہلے کراچی میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی بنیاد کراچی میں رکھی جبکہ اس کے بعد انہوں نے سکھر کے شہریوں کے لئے بھی یہ ہسپتال قائم کردیا جبکہ اب انہوں نے لاڑکانہ میں بھی اس ہسپتال کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کراچی میں واقع ایک اسپتال ہے جہاں گردوں کا علاج اور پیوند کاری ہوتی ہے۔ اس اسپتال کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی ہیں۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ یہ ادارہ مفت گردوں کی پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے۔جبکہ 2003ء میں جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کام بھی اس ادارے میں متعارف کیا گیا۔اس ادارے میں ہر سال دس لاکھ سے زائد مریض ایس آئی یو ٹی کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔