خاتون اینکر پرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات، درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری


نجی ٹی کی خاتون اینکر پرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر پرسن نادیہ خان کے خطرناک دہشتگرد سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے سیکٹر آئی ٹین ٹو کے رہائشی عاصم خان سکندر کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاق کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اگست کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

You cannot copy content of this page