سابق وزیر اعظم گیلانی کی صاحبزادی نے بھی نوازشریف کو چوٹ کردی


سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی نے نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اس بیان کہ ”یوسف رضا گیلانی کی نااہلی نہیں ہونی چاہئے تھی “ پرچوٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے دکھ اور تاسف کا اظہار اس وقت کیا ہے جب خود انہیں اس تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑگیا ہے۔ہم ان کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں ،
کاش وہ یہ بات پہلے جان لیتے ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں تیس سیکنڈ کی سزا دینے کے بعد انہیں پانچ سال کے لئے وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دے دیا تھا ،انکی نااہلی رواں سال چھبیس اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔ یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کے بعد گیلانی کے اہل خانہ کو بہت سے مشکل حالات کا سامنا کرناپڑا،انکی صاحبزادی کو بھی نواز شریف دور حکومت میں  عدالتوں کے چکر لگانا پڑے ۔