پی ٹی آئی میں خواتین کو رشتہ داریوں پر نشستیں دی جاتی ہیں :عائشہ گلالئی


)پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں دبنگ انداز میں کھڑی ہوئیں اور پی ٹی آئی کارکنان کے شدید شور شرابے کے باعث میں اپنی تقریر مکمل کی ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں خواتین کو رشتہ داریوں پر نشستیں دی جاتی ہیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ آج میں نے کمزور خواتین کو پیغام دیاہے ،عزت اور غیر ت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو رشتہ داریوں پر نشستیں دی جاتی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے نکلتے ہی مجھے قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔


اس سے قبل جب عائشہ گلالئی اسمبلی میں آئی اور اپنی نشست پر بیٹھیں تو شیریں مزاری نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک رکن پارٹی چھوڑنے کا کہہ چکی ہیں ،انہیں اجنبی قرار دیا جائے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ کا نکتے پر اعتراض نہیں بنتا پہلے آرٹیکل 63پڑھیں اور پھر بات کریں ۔