پشاور اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.2ریکارڈ


پشاور(05-اگست-2017)پشاور او ر اس کے گردونواح کا علاقہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا جبکہ شدت 5.4ریکارڈ کی گئی. نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور،چترال،سوات،دیربالا،ایبٹ آباد اورگردونواح میں بھی محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکزہندوکش ریجن افغانستان تھا.

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.