ینگ ڈاکٹرز کی بدمعاشی، نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد، موبائل فون توڑ دیے


لاہور (اردو آفیشل) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو تو مشکلات کا سامنا پہلے سے ہی ہے لیکن اب بے لگام ڈاکٹرز بدمعاشی پر اتر آئے ہیں، جناح ہسپتال میں کوریج کرنے گئی نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے جس کی کوریج کیلئے نجی ٹی وی جیو نیوز کی خاتون رپورٹر نوین علی اپنی ٹیم کے ہمراہ کوریج کیلئے پہنچیں تو ینگ ڈاکٹرز بد معاشی پر اتر آئے۔ ینگ ڈاکٹرز خاتون رپورٹر کا دوپٹہ کھینچتےے رہے جبکہ اسے گالیوں سے نوازا اور ہاتھا پائی کی بھی کوش کی ۔ چند ڈاکٹرز نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو پکڑ لیا اور اسے لوہے کے راڈز سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ ٹیم کے موبائل فون چھین کر توڑ دیے۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹرز کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور متعلقہ حکام سے ڈاکٹرز کے بھیس میں چھپے غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

You cannot copy content of this page