عائشہ گلالئی کی ساری منصوبہ بندی پر پانی پھر گیا


اسلام آباد (اُردو آفیشل۔ 04 اگست 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو ایک اسکرپٹ لکھ کر دیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ عائشہ گلالئی نے یہ تمام بیانات پی ٹی آئی کے یوم تشکر کے موقع پر دینا تھے اس کے لیے انہوں نے یوم تشکر پر تقریر کرنے کی ضد بھی کی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

منصوبے کےمطابق عائشہ گلالئی نے جب پارٹی چئیرمین عمران خان کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنا تھے تو عین ممکن تھا کہ کوئی پارٹی رہنما یا ورکر آگے بڑھ کر ان سے مائیک چھینتا اور ان کو روک دیتا۔ پھر وہ تصاویر اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیل جاتیں ۔ مبشر لقمان نے کہا کہ یہ ایک ماسٹر پلان تھا جو عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے مترادف تھا۔