بنوں(نیوز ڈیسک )دوسروں پر الزام لگانے والی عائشہ گلالئی خود کیاشرمناک کام کرتی ہیں؟ان کے اپنے علاقے سے ہی گواہ ثبوتوں سمیت سامنے آگئے،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جانے کے بعد ان کے خلاف بھی ایک نیا محاذ کھل گیا ہے،حلقہ پی کے 71کے یونین کونسلپیزن خیل سے تعلق رکھنے والے
کونسلر حلیم خان وزیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی پر سنگین الزامات عائد کردیئے، یونین کونسل کے ٹکٹ بھی بیچے جانے کا انکشاف، حلیم خان وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی وزیر نے ان کے والد، اپنے پرسنل سیکرٹری اور میرے چند دوستوں کی موجودگی میں مجھے بارہ لاکھ روپے میں ڈسٹرکٹ کونسل کا ٹکٹ دیا جس کے گواہان او رثبوت موجود ہیں ،انہوں نے عائشہ گلالئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں ایک مقام دیا لیکن ان کو عزت راس نہ آئی اور انہوں نے اپنا مقام گنوادیا۔ عائشہ گلا لئی نے عمران خان سے شادی کی پیشکش کی تھی جس کے ٹھکرایہ جانا اختلافات کی اصل وجہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو کوئی نہیں جانتاتھا عمران خان نے انہیں منتخب کرایا لیکن انہوں نے تحصیل ڈومیل کے لیے منظور شدہ کالج دوسرے ایم پی اے کو بیچا،آبنوشی کے ٹیوب ویلز کے معاملے میں بھی کھلی کرپشن کی ۔انہوں نے کہا کہ عائشہ نے پختون روایات کو پامال کیا آئندہ حلقہ پی کے 71میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے سے باز رہیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے