شہباز شریف کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر


شہباز شریف کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر
اُردو آفیشل۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مستقبل کے فیصلے کے بعد ہی وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر شہباز شریف کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو پانے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن ابھی تک شہباز شریف کو مرکز میں رکھنے یا وفاق میں لانے کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی ہے اور ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں کیا جا سکا کہ کس شخصیت کو کون سا قلمدان سونپا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف مرکز میں آئے تو وفاقی کابینہ کی تشکیل ذرا مختلف ہوگی اور اگر وہ پنجاب میں ہی رہے تو کابینہ اور ہوگی۔ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ن لیگ کی مرکزی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر وفاقی کابینہ کا فیصلہ کرلیا جائے گا جس کے بعد جمعہ کو نئے وزرا اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیں گے۔