دیور نے اداکارہ اقصیٰ ملک کی بچی اغوا کرلی، والدہ ،بہن پر بھی تشدد


ملتان(ویب ڈیسک)گھریلو اختلافات کے باعث اداکارہ اقصیٰ ملک کی تین ماہ کی بچی اغوا کرنے والا دیور ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا۔تھانہ قطب پور نے مقدمہ درج کرلیا اوردونوں ملزمان کو حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی

۔پرانا شجاع آباد روڈکے علاقے بلال کالونی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عارف چانڈیہ اپنے ساتھی محمد شکیل اور ڈرائیور کے ہمراہ اپنی بھابھی اداکارہ اقصیٰ ملک کے گھر دیوار پھلانگ کر آیا اور اداکارہ کی والدہ اور بڑی بہن جویریہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے تین ماہ کی بچی اپنے ساتھ لے گیا تاہم بعدازاں پولیس نے بچی بازیاب کراکر ملزم گرفتا ر کرلیے ۔

You cannot copy content of this page