”عائشہ پچھلے ہفتے امیر مقام سے ملی اور جمعہ کو مجھ سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ زرتاج گل وزیر نے عائشہ گلالئی کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دی


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءزرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عائشہ جمعہ کے روز مجھ سے ملی تو وہ نواز شریف کی نااہلی پر خوش نہیں تھیں جس پر مجھے یہ شک ہوا کہ وہ پاکستان مسلم (ن) کیساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زرتاج گل وزیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ”عائشہ میرے لئے بہن سے بھی زیادہ کی حیثیت رکھتی تھی لیکن آج اس نے میرا دل توڑ دیا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اس قدر لالچی ہے کہ خود کو بھی بیچ دے گی۔“

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ”میں عائشہ سے جمعہ کے روز ملی تو وہ نواز شریف کی نااہلی پر خوش نہیں تھی جس پر مجھے شک ہوا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطے میں ہے۔“

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ ”عائشہ گلالئی پچھلے ہفتے امیر مقام سے ملی اور آج اس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔ اور وہ چند دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائے گی، اس کے ساتھ ڈیل ہو چکی ہے۔“

You cannot copy content of this page