پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے عائشہ گلالائی کی بہن پرغلیظ الزامات لگا دیئے


اسلام آباد:(02-اگست-2017)عائشہ گلا لئی کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے اور عمران خان کی طرف سے گندے میسج بھیجے جانے کے انکشاف کے بعد پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے عائشہ گلا لئی کے خلاف ہمیشہ کی طرح غلیظ ترین مہم شروع کر دی ہے جس میں عائشہ گلہ لئی کی بہن کی تصویریں شیئرکرتے ہوئے اسے گالیوں سے نوازا جارہا ہے-سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کل تک پی ٹی آئی کی رہنما تھیں اور آج اچانک پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے باعث تذلیل بن گئیں،

ایک صارف اکمل علی شاہ نے لکھا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی طرح کرتی ہے، ایم کیو ایم خود سے اختلاف کرنے والوں کو واجب القتل قرار دیتی تھی جبکہ پی ٹی آئی “واجب الگالی” قرار دے دیتی ہے- ایک اور صارف شیزاد لکھتے ہیں کہ شیریں مزاری کی بیٹی سے لے کر ناز بلوچ اور جاوید ہاشمی سے لے کر عائشہ گلا لئی تک جس نے پی ٹی آئی چھوڑی، اسی طرح اسے گندی ترین گالیوں سے نوازتے ہوئے اس کی مائوں بہنوں کو بھی نہیں بخشا گیا-