عائشہ گلالئی کےالزامات کی تصدیق نہیں کرسکتی


ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کےالزامات کی تصدیق نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کےمطابق عائشہ گلالئی کےالزامات پر تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ناز بلوچ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےپروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کےالزامات کی تصدیق نہیں کر سکتی۔
تحریک انصاف میں 7 سال رہی تاہم کبھی کسی مرد کی جانب حراساں نہیں کیا گیا نہ ہی کچھ ایسا دیکھا جیسے الزامات عائشہ گلالئی نے عائد کیے ہیں۔ میں کل بھی عمران خان کی عزت کرتی تھی اور آج بھی عزت کرتی ہوں۔ تحریک انصاف سے راستے سیاسی وجوہات کےباعث الگ ہوئے۔ تاہم 7 برس کےدوران تحریک انصاف میں کبھی کسی غیر مناسب رویے کا شکار نہیں بنی۔

You cannot copy content of this page