پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کافی لوگ آصف زرداری سے رابطے میں ہیں


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جیسے جاوید ہاشمی کا دل مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے ساتھ تھا اسی طرح یہ ذہن میں رہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ان میں کچھ تو باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کے ہو گئے ہیں لیکن کئی لوگ براہ راست آصف زرداری سے رابطے میں ہیں اور آصف علی زرداری کو پی ٹی آئی کے اجلاسوں میں ہونے والی تمام خبریں پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا مسئلہ ہے ۔ میرا یہ کا م نہیں ہے کہ میں جا جا کر عمران خان کو بتاؤں۔ یوم تشکر کے جلسے میں بھی جب آصف علی زرداری کا ذکر آیا تو بہت سے لوگ وہاں سے اُٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: