شاہدرہ ٹاؤن،بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا


لاہور ( کرا ئم ر پو رٹر)شاہدر ہ ٹاؤن کے علاقہ میں بیو ی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مو ت کے گھا ٹ اتاردیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہدر ہ کے علاقہ عبا س نگرکے ر ہا ئشی30سالہ ر ضوان کی چند سال قبل شمشاد سے شاد ی ہو ئی تھی ، پو لیس کے مطا بق شمشاد کا عمرا ن کے ساتھ تعلقات تھے ۔

گزشتہ روز شمشاد نے عمرا ن کے ساتھ مل کر ر ضوان کو آہنی را ڈ ما ر کر قتل کر دیا اور نعش کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے پنکھے سے لٹکا دیا ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے حالا ت مشکو ک جا نتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لیا ہے۔

You cannot copy content of this page