ن لیگ اور چوہدری نثار کو میری بدعا لگی ہے: ڈاکٹر عاصم حسین


کراچی (اُردو آفیشل تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء): ڈاکٹر عاصم حسین نے پانامہ کیس کے فیصلے کو اپنی بد دعا قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ میں نے حکومت اور چوہدری نثار کو بد دعا دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے میرے خلاف کیسز بنائے ۔ میرے کیسز کو چوہدری نثار علی خان خود مانیٹر کر رہے تھے۔

اور ان کے کیسز کو سپریم کورٹ جج مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کا فیصلہ مکافات عمل ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے والے خود نا اہل ہو گئے۔ نواز شریف کرپشن کے الزام میں نا اہل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کیکوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہے۔ نواز شریف کی نااہلی پر خوش ہونے والے اپنی فکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہئیے۔

لیکن ن لیلگ والے نہ اسٹیبلشمنٹ کی عزت کرتے ہیں اور نہ ہی اداروں کی۔ شریف خاندان فیصلہ آنے کے باوجود مزے سے گھوم رہا ہے۔نواز شریف نے حکومتی مشینری کو اپنی ذات کے لیے استعمال کیا۔ نیب کو نواز شریف کی کرپشن کا پتہ تھا ، پھر بھی کیسز کیوں نہیں بنائے؟ ہمیں اصولوں پر لڑنا ہے ۔ پیپلز پارٹی 5 سال تک اصولوں پر لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے میں بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ اگر بیرون ملک گیا تو واپس آ جاؤں گا کیونکہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔