نوازشریف کے بعد اگلا نمبر عمران خان کا،کوئی سیاستدان نہیں بچ پائے گا،خواجہ اظہار الحسن


نوازشریف کے بعد اگلا نمبر عمران خان کا،کوئی سیاستدان نہیں بچ پائے گا،خواجہ اظہار الحسن
اُردو آفیشل۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نااہلی کی بات صرف نوازشریف تک نہیں رکے گی بلکہ اگلا نمبر عمران خان کا لگ رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر کہا کہ سیاستدانوں کے نااہل ہونے سے بخران پیدا ہو گا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا تو شائد ہی کوئی سیاستدان بچ سکے گا ۔
اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا اہم ہے ، پیپلز پارٹی کا مشکل وقت بھی قریب ہے۔ پیپلز پارٹی کو نیب سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ سکتی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے غلط وقت میں سب کو اپنے پیچھے لگایا ہے۔

You cannot copy content of this page