ن لیگ کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھی وزیراعظم کے لیے امیدوار لانے میں تیزی سے سر گرم


ن لیگ کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھی وزیراعظم کے لیے امیدوار لانے میں تیزی سے سر گرم
اُردو آفیشل۔ ایک طرف مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کا امیدوار لانے کیلئے مشاورت شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی اپنا امیدوار لانے کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب خورشیدشاہ نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی، آفتاب شیرپاو¿اورپرویزالٰہی کوٹیلی فون کیا ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کااجلاس بلانے پرمشاورت کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اس اجلاس میں مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا۔