سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکے گا،یہ ہرجگہ جائے گا، خوشیاں منانے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو گا، سعد رفیق


سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکے گا،یہ ہرجگہ جائے گا، خوشیاں منانے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو گا، سعد رفیق
اُردو آفیشل۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صادق اور امین کی کہانی اب اس جگہ تک بھی جائے گی جہاں فیصلے کیے جاتے ہیں، خوشیاں منانے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے کیا غلطی کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صادق اورامین کی کہانی اب چلے گی یہ سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکنا چاہئے بلکہ یہ ہر اس جگہ جانا چاہیے جہاں فیصلے کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب بغلیں نہ بجائیں کیونکہ کچھ روز تک آپ بغلیں جھانکیں گے، خوشیاں منانے والوں کو پتا چل جائے گا کہ انہوں نے کیا غلطی کی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت مخالف قوتوں کا خیال تھا کہ نواز شریف خطرناک ہیں مگر اب وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو سیاسی طور پر وہ زیادہ موثر اور خطرناک ہوں گے۔