نوازشریف کی نا اہلی سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن، الیکشن کمیشن کااہم اعلان


نوازشریف کی نا اہلی سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن، الیکشن کمیشن کااہم اعلان
اُردو آفیشل۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کی نااہلی کے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخابات ستمبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے جبکہ اگلے ہفتے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی انتخابات 60 روز میں کرانے کے پابند ہیں جس کا شیڈول اگلے ہفتے جاری کر دیا جائے گا جبکہ انتخابات ستمبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف این اے 120 سے 91 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ آنے کے باعث یہ نشست خالی ہو چکی ہے۔