جمائمہ جب حاملہ تھی تب نواز شریف نے کیا شرمناک سازش کی تھی ؟عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا برسوں بعد خوفناک انکشاف


لندن (29اردو آفیشل-جولائی-2017) جمائما خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیساتھ جو ہوا اچھا ہوا. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی پر جمعہ کے روز متعدد ٹوئٹس کیے گئے.

جمائما خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ بہت اچھا ہوا ہے. یہ وہ شخص ہے جس نے مجھے میرے حمل کے دنوں میں جیل بھجوانے کی کوشش کی تھی ان دنوں مجھ پر سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر مجھے گرفتار کروانے کی کوشش کی گئی تھی. جمائما خان کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کے لوگ آج بھی وہی زہر اور پراپیگنڈا اگل رہے ہیں جس کے باعث 20 برس قبل پاکستان میں ان کی زندگی عذاب بنا دی گئی تھی.

You cannot copy content of this page