نوازشریف کی پاناما کیس کے بعد اب ماڈل ٹاون اور ڈان لیکس کی باری ہے : عمران خان


اسلام آباد: (اردوآفیشل اخبار تازہ ترین-28جولائی-2017ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاناما کیس میں اپنی جیت کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو دومزید کیسز میں سزادلوانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نااہل ہوچکے ہیں

تاہم اس کے بعد وہ ڈان لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاون جس کی رپورٹ انہوں نے منظر عام پر نہیں آنے دی ہم اس کو بھی سامنے لانے کا مطالبہ کرینگے اور وہاں شہیدوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔