مریم نواز،حسن اور حسین کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے لیے نیپ کو ریفرنس بھجوانے کا حکم،سپریم کورٹ


مریم نواز،حسن اور حسین کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے لیے نیپ کو ریفرنس بھجوانے کا حکم،سپریم کورٹ
اُردو آفیشل۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں مریم نواز ، حسن، حسین ، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس نیب کو بھجوانے کا حکم سنا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاناما کیس میںوزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ سناتے ہوئے پاناما لیکس میں شامل مریم نواز ، حسن ، حسین ، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کیخلاف مقدمات قائم کرنے کیلئے ریفرنس نیب کو بھجوانے کا حکم سنا دیا ہے ۔ریفرنس فیصلے کے 6 ہفتوں کے اندر اندردائر کئے جائیں گے جن پر فیصلہ 6 ماہ میں دیا جائے گا ۔مریم نواز حسین اور حسین نواز پر لندن فلیٹس کے حوالے سے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔