چوہدری نثار کو منانے کی کوششیں جاری،شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے


چوہدری نثار کو منانے کی کوششیں جاری،شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے
اُردو آفیشل۔ حکومت کی جانب سے متعدد ناکامیوں کے باوجود تاحال چوہدری نثار کو منانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وفاقی وزیر داخلہ سے ملنے پنجاب ہاوس چلے گئے ہیں
تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی طیارے میں لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس پہنچ کر مشاورت کی اور اس کے بعد وفاقی وزراءکے ہمراہ شہباز شریف پنجاب ہاوس پہنچے جہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار موجود ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وفد چوہدری نثار سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی درخواست کرے گا ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے دو روز قبل اہم پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم ان کی میڈ یا ٹاک سے کچھ دیر قبل لاہور میں دھماکہ ہو گیا جس کے بعد چوہدری نثار نے میڈ یا کے سامنے آکر اہم سیاسی معاملات پر بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے ان معاملات پر گفتگو کو دو سے تین دن کے لیے ملتوی کردیا تھا ۔

You cannot copy content of this page