عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عذالت کیس کا فیصلہ محفوظ


عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عذالت کیس کا فیصلہ محفوظ
اُردو آفیشل۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 10اگست کو سنایاجائے گا۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے بانی رہنما ءاکبرایس بابر کے وکیل نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کے حق میں دلائل دیئے اور پی ٹی آئی چیئرمین کو شوکازنوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تاہم عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا اور موقف اپنایا کہ توہین عدالت کے اختیارات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کو حاصل ہیں تاہم الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ ڈاکٹر بابراعوان نے مختلف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت کی عملی عدالتی کارروائی ہوتی ہے اور یوگنڈاجیسے ممالک میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے تاہم پاکستان میں اختیار حاصل نہیں ، حتیٰ کہ برطانیہ میںبھی الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا۔