عمران خان کی منی ٹریل مکمل،تمام بینکنگ دستاریزات موجودہیں اور عدالت کو پہنچا دی جائیں گیں،تحریک انصاف


عمران خان کی منی ٹریل مکمل،تمام بینکنگ دستاریزات موجودہیں اور عدالت کو پہنچا دی جائیں گیں،تحریک انصاف
اُردو آفیشل۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اعلان کیاہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہو گئی ہے ،منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان کی منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں ،جس میں فلیٹ کی ادائیگی اور کاﺅنٹی کی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ شمل ہے ،کیری پیکر سیریز کی بھی بینکنگ ٹریل عدالت کو فراہم کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اشتہارات سے آمدن کا بینکنگ لین دین سمیت تمام متعلقہ کاغذات عدالت کو دینے کیلئے وکلاءکے حوالے کر دیئے ہیں ۔
واضح رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھاجس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس مکمل منی ٹریل نہیں ہے لیکن انہوں نے کسی قسم کی منی لانڈرنگ بھی نہیں کی۔ تاہم اب ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے بینکنگ ریکارڈ ملنے کااعلان کیاگیاہے۔

You cannot copy content of this page